نئی دہلی،24؍نومبر(ایجنسی)بی جے پی کانگریس کوتوکرپٹ بتاتی ہے لیکن اس کے لیڈران کے لیے ہروقت اس کی جھولی کھلی ہوئی ہے۔جس طرح مکل رائے کل تک گھوٹالے کے ملزم تھے لیکن شفافیت کادعویٰ کرنے والی بی جے پی نے انہیں بھی اپنابنالینے میں عارمحسوس نہیں کیا۔اس پراپوزیشن حملہ آورہے کہ اب شارداگھوٹالے کے ملزم کولپٹانے کے بعدشفافیت کادعویٰ کہاں گیا۔کچھ اسی طرح گجرات انتخابات کولے کر پیدا گہما گہمی کے درمیان بی جے پی نے امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کی ہے۔ گجرات میں بی جے پی دودہائیوں سے اقتدار پر قابض ہے۔ پانچویں لسٹ میں 13 امیدواروں کے نام ہیں۔ اس طرح سے پارٹی نے کل 182 سیٹوں میں سے 148 پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔بی جے پی نے گجراتی فلم اداکار ہتیش بھائی کو سابر کاٹھا ضلع کی اڈر سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ ہتیش بھائی سابق بی جے پی ممبر اسمبلی نریش کے بیٹے ہیں. وہ 2012 کے کھیڑا ضلع کی کاڑی اسمبلی سیٹ سے الیکشن ہار گئے تھے۔ بی جے پی نے کاسی ریزرو سیٹ سے کرشن بھائی پنجہ بھائی سولنکی کو ٹکٹ دیا ہے۔کانگریس سے ترک تعلق کر کے بی جے پی کے دامن میں جگہ لینے والے امیت بھائی چودھری کو بھی پارٹی نے میدان میں اتارا ہے۔ چودھری اس سال کے آغاز میں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ امیت بھائی چودھری سابق وزیر اعلی شنکر واگھیلا کے قریبی ہیں۔ چودھری کو ارادہ حلقہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ سال 2012 میں چودھری نے بی جے پی کے ڈی ڈی پٹیل کو 8000 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔